معروف امریکی کھلاڑی ریگی شینے کا 23 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے کالج باسکٹ بال پلیئر ریگی شینے 23 سال کی عمر دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔
ابتدائی طور پر باسکٹ بال کھلاڑی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ باسکٹ بال کھلاڑی نے ہیوسٹن یونیورسٹی کے لیے 100 سے زیادہ میچ کھیلے تھے اور وہ ہاتھ، گھٹنے اور کمر کے مسائل سے دوچار تھے۔
ریگی شینے جلد ہی یونان کی باسکٹ بال ٹیم جوائن کرنے والے تھے لیکن اس موقع کے آنے سے قبل ہی وہ انتقال کرگئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
