ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت مقابلہ نیویارک میں ہونے کا امکان ہے۔
ویسٹ انڈیز اور امریکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی مشترکہ میزبانی کریں گے جس میں پاک بھارت مقابلہ نیویارک کے نئے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے کی امید ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز کے لیے آئی سی سی ایک نیا وینیو بنانے کی کوشش کررہا ہے جو نیویارک شہر سے تقریباً 30 میل مشرق میں ہے اور اس اسٹیڈیم میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھی جائے گی اور یہ ایک پورٹیبل اسٹیڈیم ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے آئی سی سی اور نیویارک سٹی حکام کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کو طویل عرصے سے امریکہ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کا مسئلہ ہے جب کہ امریکہ میں جدید ترین کرکٹ کی سہولیات کی بھی کمی ہے۔
اگرچہ امریکہ میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی سیزن کے لیے ڈیلاس میں 15 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا اسٹیڈٰیم بنایا گیا تھا لیکن پھر بھی مملکت میں کرکٹ اسٹیڈیم کا فقدان ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز 4 جون سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
