چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان ٹیم کے لیے دعائیں ہیں اور نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان ٹیم سمیت تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ شاداب خان کے حوالے سے خواہش ہے کہ وہ جس طرح پہلے پرفارم کرتے رہے ہیں ویسا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی بڑی عزت کرتا ہوں ان کا بڑا نام ہے، ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق ہیں وہ جس سے چاہیں مشورہ کرسکتے ہیں۔ کمیٹی میں روٹیشن کی بنیاد پر لوگ آتے ہیں۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ ہوچکا ہے اور یہ اپنی نوعیت کے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ ہوں گے جب کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی دبئی نہیں جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ پانچ کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے این او سی جاری کرنا تھا۔ مجھے خدشہ تھا کہ ان فٹ یا تھک نہ جائیں اور ویسا ہی ہوا جب کہ پانچ کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل بھی اسی وجہ سے ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویمن کرکٹ کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور ویمن کرکٹ کے لیے اچھی ہیڈ کوچ تلاش کر رہے ہیں۔ آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور بورڈ کے الیکشن بھی جلد ہوجائیں گے اور جب قومی الیکشن ہوں گے تو ان کے ساتھ ہمارے بھی ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 قومی کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جب کہ 3 سال کا کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے جس پر کھلاڑیوں نے دستخط کردیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
