Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشن ورلڈکپ؛ دوسرے وارم اپ میچ سے قبل کھلاڑیوں کی سخت محنت

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری وارم اپ میچ کھیلے گی۔

بھارت میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا اغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف حیدراباد دکن میں اپنا آخری وارم میچ کھیلے گی۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک طویل ٹریننگ سیشن کیا۔

کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی خصوصی پریکٹس کرائی جب کہ نیٹس کے اندر فخر زمان، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے طویل بیٹنگ پریکٹس کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناکام ہوئی تھی تاہم دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا اغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version