Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر اکمل کا نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل  نے سابق وزیر اعظم نواز شریف  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چار سال بعد وطن واپس لوٹنے پر عمر اکمل نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر نواز شریف کو ٹیگ کرکے لکھا کہ ’ہمارے لیڈر کا پرتپاک استقبال۔ آپ کی آمد خوشیاں لائے گی، ایک بہت ہی وفادار اور حقیقی رہنما واپس آنے والا ہے…بہترین کی امیدیں‘…

یاد رہے کہ عمر اکمل نے چند ماہ قبل نواز شریف سے لندن میں  واقع ان کے گھر میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمر اکمل نے اپنی پاکستان ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی پر ان کے استقبال کے لیے لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ، امجدپرویز  سمیت  دیگر رہنما ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version