Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی چوتھی کامیابی، بنگلادیش کو 149 سے شکست

ورلڈکپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 149 رنز سے شکست دے دی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا 23واں میچ جنوبی افریقہ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان وانکھیڈے میں کھیلا گیا جو جنوبی افریقہ کے نام رہا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور انہوں نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے۔

جواب میں بنگلادیش کی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار دی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جب کہ جنوبی افریقہ نے 149 رنز سے جیت حاصل کرکے ورلڈکپ میں چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ

جنوبی افریقہ کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور راسی وین ڈیر ڈوسن 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ کوئنٹن ڈی کوک نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 140 گیندوں پر 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں ہینرک کلاسن نے 90 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر 34 اور کپتان ایڈن مارکرم 60 بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملر نے 34 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جب کہ مہدی حسن، شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی بیٹنگ

بنگلادیش کی یہ ایونٹ میں چوتھی ناکامی ہے جب کہ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے محمود اللہ نے شاندار سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے اور 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ لٹن داس 22 ، نسم احمد 19، حسن محمود 15، تنزید حسن 12، مہیدی حسن میراز نے 11 اور مشفیق الرحیم نے 8 رنز بنائے جب کہ مستفیض الرحمٰن 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے گریلڈ کوزی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مارکو یانسن ، لیزڈ ولیمز اور رباڈا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version