نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید بڑھ گئی ہے۔
پونے میں بدھ کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 32واں کھیلا گیا جو جنوبی افریقہ کے نام رہا۔
پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹون کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 35.3 اوورز میں 167 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
شکست کے بعد بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے تاہم ان کا رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کا رن ریٹ 1.02 سے کم ہوکر 0.4 رہ گیا ہے لیکن اب بھی کیویز کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے جب کہ پاکستان کا موجودہ رن ریٹ منفی 0.024 ہے۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کے لیے انہیں 83 رنز سے شکست دینا ہوگی یا پھر کیویز کی جانب سے دیا گیا ہدف 35 ویں اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم 7 میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جب کہ قومی ٹیم کو ابھی مزید دو میچز کھیلنے ہیں اور وہی کیویز کے بھی دو میچز باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکل وان نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی
پاکستان کا اگلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے ہوگا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جب کہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔
اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا جب کہ پاکستان اپنے اگلے 2 میچز جیت جائے تو 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
