انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نیوزی لینڈ کو اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔
آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ورلڈ کپ کےلیے میٹ ہینری کی جگہ کائل جیمی سن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کچھ اوورز کروانے کے بعد انجری کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنے بقیہ اوورز بھی نہیں کروائے تھے جب کہ آخری لمحات میں کیوی آل راؤنڈر جیمی نیشم بھی ان فٹ ہوگئے تھے۔
دراصل میٹ ہنری جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف صرف 5 اشاریہ تین اوور کیے تھے۔
خیال رہے کائل جمیسن ورلڈکپ کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ انجرڈ فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کے کور کے طور پر موجود تھے جو آج رات بنگلورو پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے اور ممکنہ طور پر وہ ہفتہ کو پاکستان کے خلاف کیوی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہینری کو ریکوور ہونےمیں 2 سے 4 ہفتےدرکار ہوں گے۔
واضح رہے کہ کیوی کھلاڑی لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز سے دوچار ہیں۔
