Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہین آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کے لیے پرجوش

قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے لیے پرجوش ہیں۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نامزد ہونے پر فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا ’’پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے اور میں بہت پرجوش ہوں‘‘۔

انہوں نے لکھا ’’پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا‘‘۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا ’’ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے، ہم صرف ایک ٹیم نہیں ہیں، ہم ایک بھائی چارہ اور ایک خاندان ہیں اور ایک ساتھ آگے بڑھیں گے‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی قیادت سے دستبرداری کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version