Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورے کا آغاز کتنا پر اعتماد ہوتا ہے یہ اہمیت رکھتا ہے، عبداللہ شفیق

قومی بیٹر عبداللہ شفیق کا دورہ آسٹریلیا پر کہنا ہے کہ دورے کا آغاز کتنا پر اعتماد ہوتا ہے یہ اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ پہلا دن ہمارے لیے بہت اچھا رہا،

کپتان شان مسعود نے بہت اچھی اننگز کھیلی اس میں سیکھنے کے لئے بہت کچھ تھا۔

انہوں نے کہا دورے کا آغاز کتنا پر اعتماد ہوتا ہے یہ اہمیت رکھتا ہے، کوشش ہوگی کہ بقیہ دنوں میں بھی اچھا کھیلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم گرم ہے اور آؤٹ فیلڈ سلو ہے شروع میں بیٹنگ کے لئے مشکل تھی لیکن پھر وکٹ اچھی ہوگئی، کوشش کریں گے کہ کل اچھا اسکور کرکے میزبان ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فرسٹ کلاس میچ ہے جو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر کنیبرا میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم کا سیریز سے قبل پرائم منسٹر الیون سے چار روزہ میچ جاری ہے۔

میچ کے پہلے دن کا کھیل آج کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر دن کے اختتام تک 324 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ کپتان شان مسعود شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 156 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version