Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا لوگو جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا لوگو جاری کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا بالکل نیا لوگو جاری کیا ہے جس میں کرکٹ کی مشہور علامتیں بلے اور گیند کے ساتھ انرجی دکھائی گئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کھجور اور اسٹرایپس کو دکھایا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مارکیٹنگ اور مواصلات کے جنرل مینجر کلیئر فرلانگ کہتے ہیں ’’آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہم امید کرتے ہیں کہ دیکھنے والے کو یہ تبدیلی پسند آئے گی اور برانڈ میں مخصوص چیزوں کی شمولیت میزبانوں کو ایونٹ کی شکل و صورت میں ایک منفرد عنصر فراہم کرے گی‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’ہم بے حد پرجوش ہیں، ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس ابھی چھ باقی ہیں‘‘۔

کلیئر فرلانگ کا مزید کہنا تھا ’’شائقین اب ورلڈ کپ کی معلومات اور ٹکٹ کی خبریں حاصل کرنے کے لیے اپنی دلچسپی کا اندراج کرسکتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 4 سے 30 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version