Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے خلاف تیسرے دن پرائم منسٹر الیون نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان جاری چار روزہ میچ کے تیسرے دن پرائم منسٹر الیون نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرا میں چار روزہ میچ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پرائم منسٹر الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنالیے ہیں جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنائے تھے۔

پرائم منسٹر الیون کی اننگز

پرائم منسٹر الیون کی جانب سے کیمرون گرین 46 اور کپتان ناتھن میک سوینی 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ میٹ رینشا 136 اور بیو ویبسٹر 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق، خرم شہزاد، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی جب کہ ان کی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

علاوہ ازیں عبداللہ شفیق 38، امام الحق 9، بابر اعظم 40، سعود شکیل 13، سرفراز احمد 41، فہیم اشرف 17، عامر جمال 5 اور میر حمزہ 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 5 جب کہ مارک اسکیڈی، ٹوڈ مرفی اور نتھن میک ایڈریو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version