Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9؛ مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کا اعلان

پاکستان سپر لیگ نے سیزن 9 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کے پول کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے سیزن 9 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کے پول کا اعلان کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1733894450110493107?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1733894450110493107%7Ctwgr%5E6210a2b9973f6a8903abf0b3575398b76925c0ff%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2023-12-11%2Fnews-3840344.html

ملک بھر کے تمام کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی کسی بھی فرنچائز میں منتخب ہونے کا موقع ملے گا۔

پی ایس ایل کے پچھلے سیزن کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں دلبر حسین عاکف جاوید، علی شفیق، علی ماجد، احمد دانیال اور عمید آصف شامل ہیں۔

دلبر حسین اور علی ماجد لاہور قلندرز کا حصہ ہیں جب کہ فہرست میں کئی ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جنہوں نے پچھلے سالوں میں انڈر 19 کی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

حال ہی میں ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد ہریرہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version