Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹاکرا نیوریارک میں کروانے پر اتفاق

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرا نیوریارک میں کروانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرا نیوریارک میں کروانے پر اتفاق کیا ہے، ایزن ہاور اسٹیڈیم نیوریارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئس لینڈ میں ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مقابلے کے لیے اسٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے جب کہ ٹی وی ناظرین کی خاطر بھارتی میچز امریکی وقت پر علی الصبح کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل کی میزبانی کیریبئن ملک بارباڈوس کرے گا جب کہ امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔

واضح رہے کہ آج دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version