جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق آل راؤنڈر اور میچ ریفری مائیک پراکٹر 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک پراکٹر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جبکہ وہ کافی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق آل راؤنڈر کو جنوبی افریقہ کے بڑے کھلاڑیوں کے طور پر جانا جاتا تھا، مائیک پراکٹر 1992 کا ورلڈکپ کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ بھی رہے تھے۔
انکی شاندار کارکردگی کی بنا پر 1970 میں انکا نام ‘وزڈنز فائیو کرکٹر آف دی ایئر’ میں بھی شامل کیا گیا۔
اس کے علاوہ مائیک پراکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفریز کے پینل کا بھی حصہ رہے ہیں۔
