Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان سلطانز کی غیر ملکی کوچ بھی ’روزہ‘ رکھنے لگیں

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی غیر ملکی کوچ ایلکس ہارٹلی بھی رمضان المبارک میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں ایلکس ہارٹلی نے بتایا کہ وہ بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، جس کا مقصد یہ جاننا ہے کہ کھلاڑی  پورا دن  روزہ  رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔

ایلکس ہارٹلی نے بتایاکہ وہ صبح 4 بجےکھانا کھاتی ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہ کر شام میں سب کے ساتھ روزہ کھولتی ہیں ۔

آئی پی ایل ٹیم  ملتان سلطانز کی کوچ نے مزید کہاکہ روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version