Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول فٹنس کیمپ جوائن کرلیا

کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فٹنس کیمپ کیلئے رپورٹ کردی ہے۔

عمرے کی سعادت کی ادائیگی کے بعد آج  بابراعظم، نسیم شاہ اورافتخاراحمد بھی کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ میں رپورٹ کریں گے جبکہ 26 کھلاڑی گزشتہ روز کاکول پہنچ گئے تھے۔

قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ آرمی کی زیرنگرانی کاکول میں شروع ہوگیا ہے ، نیوزی لینڈ سیریز سے قبل کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پرتوجہ دی جائےگی۔

کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز آج سے ہوگا، دو ہفتے پر مشتمل اس کیمپ میں کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version