عالیہ رشید نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کو ڈائریکٹر میڈیا لگائے جانے کا امکان ہے۔
سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔
