سری لنکن بلے باز کامندو مینڈس نے بابر اعظم کا ٹیسٹ ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
سری لنکن بلے باز کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ناقابل شکست ںصف اسنچری اسکور کرکے بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار آٹھویں نصف سنچری اسکور کرکے بابر اعظم کا دو سال پرانا ریکارڈ برابر کیا ہے جب کہ قومی کھلاڑی نے 2022 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ٹیسٹ میں واپسی کے بعد سے کامندو مینڈس شاندار فارم میں نظر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 8 میچز میں سے ہر ایک میں نصف سنچری یا اس سے زائد اسکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی بلے باز سعود شکیل کے پاس تھا، جنہوں نے لگاتار 7 میچز میں نصف سنچری یا اس سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔
