آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم میلبرن سے روانہ ہوگئی۔
قومی اسکواڈ آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد میلبرن سے روانہ ہوئی، قومی ٹیم براستہ دبئی 20 نومبر کو زمبابوے پہنچے گی۔
قومی اسکواڈ میں شامل محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث روف، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے براستہ دبئی زمبابوے جائیں گے۔
عبداللہ شفیق، صائم ایوب، محمد حسنین، کامران غلام، طیب طاہر، فیصل اکرم، شاہ نواز دھانی، احمد دانیال اور ابرار احمد زمبابوے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو دبئی میں جوائن کریں گے۔
بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، جہانداد خان، عمیر بن یوسف، محمد عباس آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان، صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس شیڈول کے مطابق پاکستان جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان زمبابوے کے ساتھ تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔
