Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپیکر قومی اسمبلی کی قومی کرکٹ ٹیم کو ملتان ٹیسٹ میں فتح پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی ٹیم کے عمدہ کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

 انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ملک کو فخر کرنے کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔

اسپیکر نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابیاں پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version