لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔
شائقین کرکٹ اب پی ایس ایل 10 کے ٹکٹسPCB.tcs.com.pk پر آن لائن خرید سکتے ہیں جب کہ7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹیں بھی دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آن لائن بک کیے گئے ٹکٹس مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کیے جاسکتے ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے شائقین کے گھروں تک پہنچا دیے جائیں گے تاکہ کرکٹ فینز کو آسان اور سہل طریقے سے ٹکٹس حاصل ہوسکیں۔
خیال رپے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا جس میں چھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے میدانوں میں کھیلا جائے گا جب کہ فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
پی ایس ایل کے منتظمین نے شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل متعارف کروایا ہے جس میں مختلف انعامات دیے جائیں گے۔
