مودی سرکار کے زیر اثر کھیل کے میدانوں میں بھی سیاست کا پلڑا حاوی ہونے لگا، بھارت نے سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کر لی، یہ چیمپئن شپ 28 مئی سے اسلام آباد میں شیڈول ہے جس میں اب بھارتی ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔
انڈین والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔
چیمپئن شپ میں ایران، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ایران، کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان کی ٹیمیں پہلے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں جب کہ سری لنکا کی جانب سے بھی آنے والے دنوں میں اپنی شرکت کا اعلان متوقع ہے۔
