Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشورہ مسترد؛ کوہلی نے کارتک کے آگے ہاتھ جوڑ لئے، فوٹیج وائرل

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے رواں سیشن میں ایک میچ کے دوران رائل چینلجرز بینگلورو کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے ساتھی کھلاڑی دنیش کارتک کے آگے ہاتھ جوڑ لئے، یہ لمحہ کیمرے نے قید کرلیا جس کی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بینگلورو اور راجھستان رائلز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں پیش آیا۔

کوہلی، ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور دنیش کارتک بات کررہے تھے کہ اس دورن دنیشن کارتک کے کسی مشورے کو کوہلی نے مسترد کرتے ہوئے ان کے سامنے ہاتھ جوڑ لئے۔

تینوں آپس میں کیا بات کررہے تھے کہ یہ تو معلوم نہ ہوسکا مگر اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا اور کوہلی کے دنیش کے آگے ہاتھ جوڑنے کی یہ فوٹیج تیزی سے وائرل ہوگئی۔

کوہلی آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم وہ پھر بھی تنقید کی زد میں ہیں۔ اس سے قبل کمنٹیٹر سنجے منجھریکر نے ٹیم کی فتوحات کا کریڈٹ کوہلی کو دینے کے بجائے ساتھی بولرز کو دیاہے۔

بعض بھارتی کرکٹ ناقدین کا کہنا ہے کہ کوہلی عام طور پر ٹیم کے بجائے انفرادی کارکردگی پر زیادہ توجہ رکھتے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ یا کھلاڑیوں کے مشوروں کو زیادہ خاطر میں نہیں لاتے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version