پاکستان نے ورلڈ چیمپئنز لیگ آف لیجنڈز کے لیے اپنے اسکواڈ اور مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سابق کپتان یونس خان کی قیادت میں پاکستان کے لیجنڈز کھلاڑی ورلڈ چیمپئنز لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے جس کا آغاز 18 جولائی سے ہونے جارہا ہے۔
پاکستان اسکواڈ:
اسکواڈ میں کئی سابق اسٹار کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جن میں کپتان یونس خان کے علاوہ شعیب ملک، صہیب مقصود، مصباح الحق، شرجیل خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی اور کامران اکمل (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔
علاوہ ازیں آصف علی، عبدالرزاق، عامر یامین، وہاب ریاض، سعید اجمل، سہیل تنویر اور سہیل خان کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شیڈول اور میچز کی تفصیلات:
پاکستان ٹیم اپنے ایونٹ کا آغاز 18 جولائی سے کرے گی۔ لیگ کے تمام میچز انگلینڈ کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے میچز کا شیڈول درج ذیل ہے:
18جولائی: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ایجبیسٹن
20 جولائی: پاکستان بمقابلہ بھارت، ایجبیسٹن
25 جولائی: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، اپ ٹان اسٹیل
26 جولائی: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ہیڈنگلے
29 جولائی: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، اپ ٹان اسٹیل
پہلے چار میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوں گے جب کہ آخری میچ29 جولائی کو دوپہر 4:30 بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ لیگ دنیائے کرکٹ کے ماضی کے بڑے ستاروں کو ایک بار پھر میدان میں اکٹھا کرے گی جب کہ پاکستانی شائقین اپنے سابقہ ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
