Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل شائقین کے لیے بڑی خبر: وزیراعظم نے اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنے کی اجازت دے دی

چیئرمین پی سی بی نے فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

  وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اقدامات کے باوجود پی ایس ایل 11 فائنل میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی جب کہ وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ شائقین کو اجازت ملنی چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیر اعظم نے پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version