Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین گیمز 2026، ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، میڈل دوڑ سے باہر ہو گئے

ارشد ندیم کی 6 میں سے 4 تھروز ضائع ہوگئیں

ایشین گیمز 2026 کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے اور میڈل مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 76.69 میٹر رہی، جبکہ دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔ تیسری کوشش میں انہوں نے 80.29 میٹر کی تھرو کی، تاہم چوتھی تھرو فاؤل قرار دی گئی۔

پانچویں تھرو بھی ضائع ہوگئی، جبکہ چھٹی اور آخری کوشش بھی فاؤل قرار پائی۔ یوں ارشد ندیم کی 6 میں سے 4 تھروز ضائع ہوگئیں اور وہ ایشین گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے۔

Exit mobile version