Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صاحبزادہ فرحان کپتان، شاہین آفریدی کو بھی بڑی ذمہ داری، قومی اسکواڈز کا اعلان

راولپنڈی میں ٹیم کے میڈیا منیجر شفقت شبیر جبکہ لاہور میں سید نذیر احمد ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان جبکہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو ہوگا۔

15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، وکٹ کیپر خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی 3 میچز راولپنڈی جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ اسکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے، جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

راولپنڈی میں ٹیم کے میڈیا منیجر شفقت شبیر جبکہ لاہور میں سید نذیر احمد ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔

Exit mobile version