Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دعائیں رنگ لے آئیں! معاذ صفدر اور صبا کے گھر ننھی پری کی آمد

‘شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں’

معروف فیملی بلاگرز اور ڈیجیٹل کریٹرز معاذ صفدر اور صبا معاذ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے کے گھر بیٹی کی آمد پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صبا معاذ نے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کچھ نعمتیں دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں کیونکہ ان کے لیے بے شمار دعائیں کی گئی ہوتی ہیں۔ یہ ننھی پری بھی ہماری خوبصورت دعاؤں میں سے ایک تھی، ایک ایسی خواہش جسے ہم نے اپنے دل میں بسایا ہوا تھا اور آج اللہ تعالیٰ نے اسے حقیقت بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ الحمدللہ، ہم ہمیشہ اس نعمت پر شکر گزار رہیں گے۔

معاذ صفدر اور صبا معاذ کو مداحوں کے علاوہ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان نے بھی جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ماشاءاللہ، بہت مبارک ہو! اللہ اس کے نصیب اچھے کرے۔

اس کے علاوہ لائبہ خرم، کنول آفتاب، عینا شہزاد سمیت متعدد سوشل میڈیا شخصیات نے بھی جوڑے کو تیسرے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور ننھی پری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ْ؛

Exit mobile version