Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی نوجوان ویمن کرکٹر عائشہ نسیم نے اچانک کرکٹ کیوں چھوڑ دی؟

پاکستانی نوجوان ویمن کرکٹر عائشہ نسیم  نے اچانک  کرکٹ  چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے عروج پر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں  نے کچھ عرصہ قبل پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں۔

عائشہ نسیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اتنی جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے لیے 4 ون ڈے اور 30 ​​ٹی ٹوئنٹی  میچز کھیلے۔ وہ پاکستان ویمن ٹیم کی بہترین پاور ہٹرز میں سے ایک تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version