Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم کی پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں رسائی پر مبارکباد

قومی  کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ  کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود قومی ٹیم نے سری لنکا میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر چھوٹی سی پارٹی کا انعقاد کیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو اپنے اپنے میچز میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں گزشتہ روز  دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان شاہینز کا  فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version