Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعود شکیل منفرد کارنامہ انجام دینے والے واحد ٹیسٹ کرکٹر بن گئے

سعود شکیل منفرد کارنامہ انجام دینے والے واحد ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز کیریئر کے ابتدائی 7 ٹیسٹ  میچز میں 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے والے دنیا کے واحد کرکٹر بن گئے ہیں۔

سعود شکیل نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے انجام دیا۔

انہوں نے ڈیبیو میچ میں انگلینڈ کے خلاف  نصف سنچری اسکور کی تھی اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف مزید دو ٹیسٹ میچز اور اگلی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف  دو ٹیسٹ میچز میں انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

 حال ہی میں جاری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز  کے پہلے میچ میں سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version