Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمیم اقبال ون ڈے کپتانی سے مستعفی

تمیم اقبال نے کمر کی انجری کے باعث ایشیا کپ 2023 سے باہر ہونے کے بعد فوری طور پر بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ کھلاڑی  نے  یہ اعلان جمعرات کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے ساتھ پریس  کانفرنس  کے دوران کیا۔

تمیم اقبال کی جانب سے یہ فیصلہ سری لنکا اور پاکستان میں ہونے والے آئندہ ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد کیا گیا۔

بی سی بی کو امید ہے کہ تمیم اقبال نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے اور 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ تک صحتیاب ہوجائیں گے۔

تمیم اقبال نے کہا کہ میں کپتانی چھوڑ کر ایک کھلاڑی کے طور پر توجہ مرکوز کروں گا اور جب بھی موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  تمیم  اقبال نے افغانستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

تاہم انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مداخلت کے ایک دن بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version