Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت اور ویسٹ انڈیز پر پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد جرمانہ

 بھارت اور ویسٹ انڈیز پر 3 اگست کو ٹاروبا کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں اپنی بولنگ اننگز کے دوران کم سے کم اوور ریٹ سے برقرار نہیں رکھ سکیں اور انہیں جرمانے کیے گئے۔

بھارت  نے اپنی بولنگ اننگز کے مقررہ وقت کے دوران ایک اوور کم  کیاجس کی وجہ سے انہیں میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا۔

دوسری طرف ویسٹ انڈیز  نے اپنی بولنگ اننگز کے مقررہ وقت کے  دوران دو اوورز کم کیے  جس کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں کی فیس میں دس فیصد میچ کٹوتی ہوئی۔

یہ جرمانے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے تھے جو اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version