Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2023  کے لیے ابتدائی اسکواڈ سمیت دورہ  جنوبی افریقہ اور  بھارت کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈکا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے  جبکہ  بھارت میں تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔

 کپتان پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ ، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز کے لیے  جنوبی افریقہ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز  ہی کریں گے۔

پیٹ کمنز کی کلائی ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز فریکچر ہو گئی تھی۔وہ چھ ہفتے کا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں۔

گلین میکسویل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریزمیں  فیملی کمٹ منٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ بھارت  میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

 ڈیوڈ وارنر اسکواڈ میں شامل  ہیں جبکہ مارنس لبوشین جگہ نہ بنا سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version