ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پالیکیلے میں گروپ اے کے آخری میچ میں بھارت اورنیپال کی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔
آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ پاکستان پہلے ہی اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت اور نیپال کی ٹیمیں کسی بین الاقوامی میچ میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
