ورلڈکپ 2023 میں ناک آؤٹ مرحلے میں میچ ٹائی ہونے کی صورت میں کون سی ٹیم فاتح قرار پائے گی،اس حوالے سے قانون میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ کی طرح اس ورلڈکپ میں باؤنڈری کاؤنٹ-بیک کا قانون استعمال نہیں کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے باؤنڈری کاؤنٹ-بیک رولز استعمال نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ٹائی ہونے والے میچز کا فیصلہ سپر اوورز کے ذریعے کیا جائے گا۔
اگر سپر اوور میں بھی اسکور ٹائی ہوجاتا ہے تو پھر سے ٹیموں کو سپر اوور میں ہی مقابلہ کرنے کا موقع دیا جائے گا اور بار بار ٹائی ہونے کی صورت میں یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا جب تک کہ کوئی ایک ٹیم فاتح نہ بن جائے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈکپ فائنل کرکٹ کی تاریخ کے سنسنی خیز ترین فائنلز میں سے ایک تھا جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔
بعد ازاں سپر اوور کروانے کا فیصلہ گیا اور اتفاق سے وہ بھی ٹائی ہوگیا اور پرانے قانون کے مطابق باؤنڈری کاؤنٹ-بیک رولز کے تحت انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔
باؤنڈری بیک رولز کے تحت سپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے بعد میچ کے دوران زیادہ باؤنڈریز لگانے والی ٹیم فاتح قرار پاتی تھی۔
عالمی کپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 17 باؤنڈریز ماری تھیں جبکہ انگلینڈ نے 26 باؤنڈریز ماری تھیں۔
کرکٹ ماہرین اور شائقین کی جانب سے اس قانون پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
