Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں دشواری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اپنے پہلے میچ میں  آسٹریلوی ٹیم کو میچ کیلئے پلیئنگ الیون  تیار کرنے  میں دشواری کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ایونٹ میں آسٹریلیا  کا پہلا میچ 8 اکتوبر  کو  میزبان بھارت کے خلاف چنئی میں شیڈول ہے۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس مکمل  طور پر فٹ  نہیں ہوسکے ہیں اور  اتوار کو بھارت کے خلاف پہلے میچ میں  ان کی شرکت مشکوک ہے۔

کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ  مارکس اسٹوئنس کو  ابھی پہلے میچ سے باہر نہیں کیا ، اگلے دو روز فٹنس کے حوالے سے اہم ہیں۔

آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہیم اسٹرنگ میں تکلیف ہوئی تھی۔

آسٹریلوی  ٹیم مینجمنٹ کو مارکس اسٹوئنس کی فٹنس کے حوالے سے مثبت رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے۔

دوسری جانب بھارت کو بھی پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ان فارم بلے باز شبمان گل ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور پہلے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version