قومی کرکٹر محمد رضوان کے بعد افغان کھلاڑی راشد خان نے اپنی بھی جیت فلسطینیوں کے نام کردی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے موجودہ ایونٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرکے ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری فتح حاصل کی۔
افغان ٹیم نے دفاعی چیمپئن اور فیورٹ انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دی۔
یہ افغانستان کی موجودہ ایونٹ میں پہلی اور ورلڈکپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل 2015 کے ورلڈکپ میں افغانستان کو فتح حاصل ہوئی تھی۔
افغان کھلاڑی راشد خان نے جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر لکھا کہ یہ افغانستان اور فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ یادگار ترین میچوں میں سے ایک ہوگا، آپ کی محبت اور حمایت کے لیے شکریہ۔
https://twitter.com/RashiidKhann19/status/1713585607765618901
اس سے قبل محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف جیت کو فلسطینی عوام کے نام کیا تھا جس پر بھارت اور اسرائیل میں شدید تنقید کی گئی اور رضوان کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
