Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: ہاردک پانڈیا بنگلادیش کیخلاف میچ میں انجری کا شکار

 بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا بنگلادیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پونے میں کھیلے جارہے ورلڈکپ  2023 کے سترہویں میچ میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کا شکار ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

میچ کے نویں اوورمیں پانڈیا نے لٹن داس کا شاٹ ٹانگ  سے روکنے   کی کوشش  کی اور ایسا کرنے کے باعث وہ انجری  کا شکار ہوکر  درد کی شدت کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے۔

ٹیم فزیو نے میدان میں آکر ان کا معائنہ کیا اور وہ انہیں میدان سے باہرلے گئے۔ ہاردک  پانڈیا کے اوور کی باقی ماندہ تین گیندیں ویرات کوہلی نے کروائیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version