ورلڈکپ 2023 میں آج مشکلات میں گھری پاکستان ٹیم کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے بائیسویں میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آج چنئی کے میدان میں مدمقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیموں کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے کیونکہ آج کے میچ میں شکست افغانستان کو تقریباً ایونٹ سے باہر کر دے گی جبکہ پاکستان کی شکست کی صورت میں بابر اعظم کی ٹیم کے پاس غلطی کی مزید کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔
چنئی کی وکٹ عام طور پر اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہےاس لیے جو ٹیم اچھی اسپن بولنگ کرے گی اور اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کرے گی وہ میچ میں فتح حاصل کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ 2019 کے ورلڈکپ میں افغانستان نے پاکستان کو ٹف ٹائم دیا تھا اور کانٹے دار لو اسکورنگ میچ میں پاکستان نے آخری اوور میں دو گیندوں قبل فتح حاصل کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
