پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ’دا ویسٹ ٹیسٹ ‘ کہلائے گا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا کی کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔
اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہر ٹیسٹ میچ اب ’ دا ویسٹ ٹیسٹ ‘کے نام سے کھیلا جائے گا جس کا اطلاق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔
پرتھ اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی پہاڑی ’دا ویسٹ ہل‘ بھی بنائی جارہی ہے۔
یہ پہاڑی تاریخی واکا اسٹیڈیم کی طرح شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ فراہم کرے گی اور اس پر 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
Brace for plenty of colour and noise from the hill!
All ticket purchasers will be able to find their way into the thick of the action ➡️ https://t.co/kN6uQt6Vw9 pic.twitter.com/0yN5H3ufWe
— Cricket Australia (@CricketAus) November 6, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مانوکا اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 14دسمبر سے ہو گا۔
سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر( باکسنگ ڈے) سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا میچ 3 جنوری 2024 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا مینز کرکٹ ٹیم کے گزشتہ سال دورہ پاکستان نے آسٹریلیا اور پاکستان کی تاریخی رائیولری کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
