Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی انگلینڈ کی بدترین شکست سے مشروط

ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی انگلینڈ کی بدترین شکست سے مشروط  ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے 44ویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں مدمقابل آئیں گے۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تقریباً ناممکن  ٹاسک کا سامنا ہے۔

در حقیقت دونوں ٹیمیں اپنے ورلڈ کپ  کے سفر کو بلندی پر ختم کرنا چاہیں گی ۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ  کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی جو تقریباً ناممکن ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی پاکستان ٹیم کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پاکستان ٹیم فتح حاصل کرنے کے باوجود نیٹ رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version