Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں ناقابل شکست بھارت کا سامنا

ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کو آج پہلے سیمی فائنل میں ناقابل شکست بھارت  کا سامنا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں آج  میزبان بھارت اور  نیوزی لینڈ ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم  میں مدمقابل آئیں گے۔

بھارتی ٹیم گروپ مرحلے کے تمام 9 میچز جیت کر ناقابل شکست رہی ہے جبکہ نیوزی لینڈ 5 میچز میں فتح حاصل کرسکی۔

نیوزی لینڈ کو پاکستان، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 کے ورلڈکپ سیمی فائنل  میں بھی  بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں جس میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version