Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور عامر جمال نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ  میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔

کھیل کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی جس میں سے مجموعی طور پر 8 وکٹیں  عامر جمال (6) اور خرم شہزاد(2) نے حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا  موقع ہے جب ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی ہوں۔

دوسری جانب عامر جمال ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی بولر بھی  بن گئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عامر جمال کی 111 رنز کے عوض 6 وکٹیں پاکستان کی جانب سے کسی غیر ملکی سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو پر دوسرا بہترین  فیگرہے۔

اس سےقبل  1964 میں عارف بٹ  نے آسٹریلیا کے خلاف ہی میلبرن میں ڈیبیو کے دوران 89 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version