پرتھ ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، پہلی اننگز میں 271 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کھیل تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 132 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ابتداء سے ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
پاکستان ٹیم آسٹریلوی بولرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور 271 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 62، عبداللہ شفیق 42،کپتان شان مسعود 30، سعود شکیل 28،بابر اعظم 21، عامر جمال 10، فہیم اشرف 9،خرم شہزاد 7، شاہین شاہ آفریدی 4 اور سرفراز احمد 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Australia acquire a lead of 216 runs after Pakistan are all out for 271 🏏#AUSvPAK pic.twitter.com/kWOWtRjyEF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2023
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کرنے کے اب صرف ایک وکٹ درکار ہے۔
ان کے علاوہ کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2،2 جبکہ مچل مارش، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 487 رنز بنائے تھے۔ ڈیوڈ وارنر 164 اور مچل مارش 90 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے 6 اور خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
