Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیتھن لیون کی ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل

آسٹریلوی اسپنر  نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں   حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی اور مجموعی طور پر آٹھویں بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف پرتھ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران  فہیم اشرف کی وکٹ حاصل کرکے  500 وکٹیں  مکمل کیں۔

نیتھن لیون  نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے ،ظاہر ہے کہ اس سفر میں بہت زیادہ محنت ہے اور اچھے دنوں کے مقابلے میں بہت زیادہ برے دن گزرے ہیں لیکن یہ بہت خاص ہے۔

اسپن لیجنڈ شین وارن (708) اور فاسٹ بولر گلین میک گرا (563) کے بعد نیتھن لیون آسٹریلیا کے تیسرے بولر ہیں جنہوں نے 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔

نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (800) وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن لیجنڈ مرلی دھرن  کے بعد 500 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے آف اسپنر اور مجموعی طور پر چوتھے اسپنر ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ نے کمنز پریس کانفرنس کے دوران نیتھن لیون کو  مخاطب کرکے کہا کہ میرے خیال میں آپ ابھی 40 سے 50 مزید ٹیسٹ میچز کھیل سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version