Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز ون ڈے: نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پہ پاکستان سے شکست

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ اس کے ہوم گراؤنڈ پہ شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سپر اوور میں تین رنز سے فتح حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ایمیلیا کر 77 اور میڈی گرین ناقابل شکست 65 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ اور نشرہ سندھو نے 2،2 جبکہ ام ہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز ہی بناسکی اور میچ کا نتیجہ سپر اوور پہ منحصر ہوگیا۔

سپر اوور میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم 8 رنز بناسکی۔

پہلے دو میچز میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ویمنز ٹیم نے  نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو ون ڈے میچ میں اس کے ہوم گراؤنڈ پہ شکست دی ہے۔

اس سے قبل اسی  ماہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اور سیریز میں بھی پہلی  مرتبہ شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version