انگلینڈ کے بلے باز فل سالٹ نے پاکستان کے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق فل سالٹ نے دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
فل سالٹ نے انگلینڈ کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 5 اننگز میں دو لگاتار سنچریز کی مدد سے 82.75 کی اوسط سے 331 رنز بنائے۔
اس سے قبل دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ محمد رضوان کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف 6 اننگز میں 63.20 کی اوسط سے 316 رنز بنائے تھے۔
Phil Salt breaks Mohammad Rizwan's record for the most runs by a player in a bilateral T20I series 🔥 #WIvENG pic.twitter.com/pPnwmPuvVk
— Cricinfo (@cricinfo) December 21, 2023
خیال رہے کہ فل سالٹ محمد رضوان کے بعد دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 300 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
