سڈنی ٹیسٹ میں عامر جمال نے تباہ کن بولنگ کرکے پاکستان کو برتری دلوادی۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے روز آسٹریلیا نے 116 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 299 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
مارنس لبوشین 60، مچل مارش 54، عثمان خواجہ 47، ایلکس کیری اور اسٹیو اسمتھ 38، 38 جبکہ ڈیوڈ وارنر 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے اپنے کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں دوسری مرتبہ 6 وکٹیں حاصل کیں۔ آغا سلمان نے 2 جبکہ میرحمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Australia lose their final five wickets for 10 runs! Aamir Jamal finishes with six wickets and Pakistan lead by 14 runs #AUSvPAK
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 5, 2024
پاکستان کو پہلی اننگز میں آسٹریلیا پر 14 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ دوسرے روز خراب روشنی کے باعث صرف 46 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان(88)، عامر جمال(82) اور سلمان علی آغا (53) کی نصف سنچریز کی بدولت 313 رنز بنائے تھے۔
کپتان شان مسعود35 ، بابر اعظم 26 اور ساجد خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک نے2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیون اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
